پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی نئی ساس کا بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک خاتون نے اپنی بیٹی کی شادی ڈاکٹر عامر لیاقت سے کرنے کی تصدیق کی اور بیٹی داماد کو دعا دیتے ہوئے کہا میری دل سے دعا ہے کہ وہ دونوں دل سے خوش رہیں، آباد رہیں اور یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے، اللہ پاک اپنی حفظ وامان میں رکھے اور انہیں حضور کے صدقے بے شمار خوشیاں عطا کرے۔
دانیہ کی والدہ نے اپنے چاہنے والوں سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی بیٹی اور داماد کیلئے دعا کریں کہ اللہ ان دونوں کو سلامت رکھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کی تھی۔