بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے حجاب کے معاملے پر بھی روائتی ہندو انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متنازع بیان دیا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں کنگنا رناوت نے کہا کہ اگر ہمت دکھانا چاہتے ہیں تو افغانستان جائیں اور وہاں برقع پہنے بغیر باہر آکر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کو ایک پنجرے میں بند نہ کریں، آزاد ہونا سیکھیں۔
واضح رہے کہ یہ کنگنا رناوت نے مسکان خان کے ہندو انتہا پسندوں کے مشتعل ہجوم کے سامنے ہمت دکھا کر اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرنے پر طنز کیا ہے۔
کنگنا رناوت کی انتہا پسندی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے ان کی سٹوری کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں غلط ہوں تو مجھے درست کرنا کہ افغانستان ایک تھیوکریٹک ریاست ہے، لیکن جب میں نے آخری بار چیک کیا تھا تو بھارت ایک سیکولر جمہوری ریاست تھا، جہاں ایسے اقدامات کی گنجائش نہیں بنتی۔
View this post on Instagram
شبانہ اعظمی کے اس کرارے جواب پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے جبکہ کنگنا رناوت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔