ویڈیو – دوران میچ شاہین آفریدی کے غصے کے جواب میں رضوان کا پیار، شائقین کے دل جیت لئے

12  فروری‬‮  2022

لاہور قلندر زاور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے میچ کے دلچسپ لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

یہ خوبصورت لمحہ اس وقت کا ہے جب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بال کا سامنا کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی محمد رضوان کو بال کرا کر انہیں رن آؤٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن گیند ان کے ہاتھ کے نیچے سے نکل جاتا ہے، جس کے باعث وہ محمد رضوان کی جانب دیکھ کر غصے کا اظہار کرتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کے غصے کے جواب میں محمد رضوان انہیں مسکراتے ہوئے بانہیں کھول کر گلے لگنے کا اشارہ کرتے ہیں۔ محمد رضوان کا یہ انداز  شاہین شاہ آفریدی کو بھی مسکرانے پر مجبور کر دیتا ہے۔

اس دلچسپ لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور شائقین محمد رضوان کے انداز کی بہت داد دے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved