پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں کترینہ کیف کے ساتھ فلم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن وہ فلم میں کام نہیں کر سکے تھے۔
اداکار عمران عباس نے حال ہی میں انسٹا گرام پر مداحوں کیساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا، جس میں انہوں نے کام کے علاوہ ذاتی زندگی کے متعلق پوچھے گئے سوالات کے بھی جوابات دئیے۔
سیشن کے دوران ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ کی آپ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کا دورہ کرنا چاہیں گے؟
فرح نامی صارف کے سوال پر عمران عباس کا کہنا تھا کہ مجھے بالی وڈ کی ایک فلم فتور آفر کی گئی تھی، جس کی شوٹنگ مقبوضہ کشمیر میں ہونا تھی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر ابھیشک کپور اور پروڈیوسر 9 ماہ تک میرے ویزے کا انتظار کیا۔ بعد ازاں مجھے پتا چلا کہ ہم مقبوضہ کشمیر نہیں جا سکتے۔
یاد رہے کہ فتور فلم 2016ء میں ریلیز کی گئی تھی جس میں کترینہ کیف کے ہمراہ اداکار ادیتیا رائے کپور نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔