ملک بھر میں کورونا کے باعث 41 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55304 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے باعث مزید 41 افراد انتقال کر گئے، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.79 فیصد رہی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 29772 ہو چکی ہے، جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 798 تک پہنچ چکی ہے۔
Statistics 13 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 55,304
Positive Cases: 3206
Positivity %: 5.79%
Deaths :41
Patients on Critical Care: 1623— NCOC (@OfficialNcoc) February 13, 2022