پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینا والا سپن باؤلر کون ہے؟

13  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹ ٹیبل میں سپن باؤلر کی کیٹگری میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی کا نام سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان 62 وکٹیں لیکر پی ایس ایل کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سپن باؤلر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کے پاس تھا، جنہوں نے پی ایس ایل کے 66 میچز میں 61 وکٹیں حاصل کی تھیں، لیکن اب اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے 58 میچز میں 62 وکٹیں حاصل کر کے محمد نواز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف میچ میں جیمز وینس کو آؤٹ کر کے شاداب نے 62 ویں وکٹ حاصل کی، جبکہ محمد نواز انجری کی وجہ سے کل کا میچ نہیں کھیل پائے تھے، اور وہ پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved