اندھیری کی ایک عدالت نے تینوں ماں بیٹیوں کو 28 فروری 2022ء کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بزنس مین اور آٹوموبائل ایجنسی کے مالک پرہاد امرا نے بالی ووڈ اداکاراؤں شلپا، شمیتا اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کے خلاف شکایت مقدمہ درج کروایا ہے، جس میں انہوں نے تینوں ماں بیٹیوں پر 21 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کا الزام لگایا ہے۔
پرہاد کا کہنا ہے کہ شلپا شیٹھی کے والد نے ان سے 2015ء میں 21 لاکھ روپے قرض لئے تھے، جو انہوں نے جنوری 2017ء میں واپس کرنے کو کہا تھا، لیکن انہوں نے یہ رقم ادا نہیں کی۔ اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں یہ رقم واپس کرنے سے انکار کررہی ہیں۔
Mumbai | Andheri court issued summon to actress Shilpa Shetty Kundra, her sister Shamita Shetty and mother Sunanda Shetty following a complaint by a businessman who has alleged non-repayment of Rs 21 lakhs loan by them; court orders the three to appear on February 28
— ANI (@ANI) February 12, 2022
پرہاد امرا کی شکایت پر اندھیری کی عدالت نے تینوں ماں بیٹیوں کو 28 فروری 2022ء کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔