پاکستان میں کورونا سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے

14  فروری‬‮  2022

عالمی وبا کورونا کے  مثبت کیسز  میں مزید کمی ، پاکستان میں کورونا سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55304 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 29 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29772 ہو چکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 798 تک پہنچ چکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved