پشاور میں ہلاک ہونے والے تینوں اہلکار افغانی تھے جو کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
جرمن جریدے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق آج خیبر پختونخواکے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی فورسز کی جانب سے پشاور میں عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ پر چھاپہ مارا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی اہلکار جاوید خان کا کہنا تھا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسند افغان تھے اور اس کارروائی کے ذریعے ایک ممکنہ دہشت گردانہ حملے کو روک لیا گیا ہے۔ جاوید خان کے مطابق ہلاک ہونے والے 3دہشت گردوں کے علاوہ 2 عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔