پی ایس ایل کا سیمی فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ انضمام کی پیش گوئی

14  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے دوسرے مرحلے میں آج شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ اور بابر اعظم کی کراچی کنگز مدّ مقابل آئیں گی۔

قومی ٹیم  کے  سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق  نے پی ایس ایل 7 کے پلے آف کیلئے ٹیموں  کی پیشگوئی کی ہے۔

انضمام  الحق نے  کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے  سیزن 7 میں ٹیم ملتان سلطانز اور   لاہور قلندرز  کی پوزیشن بہت اچھی ہے۔پلے آف  میں پہچنے والی ٹیموں سے متعلق انضمام کا کہنا تھاکہ اس وقت پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے پلے آف  کے چانسز ہیں  جب کہ کراچی کنگز کا کمبی نیشن اچھا نظر نہیں آرہا، ان کا ٹائم اس بار اچھا نہیں تھا۔

خیال رہے کہ   پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر اور لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں جب کہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔کراچی کی ٹیم 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved