بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی رہنما ہیما مالنی بھی ہندو انتہا پسندوں کی حامی نکلیں۔ حجاب پر پابندی کی حمایت کی۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق سپر سٹار ہیروئن ہیما ملانی نے کھل کر ہندو انتہا پسندوں کی حمایت کر دی۔ ہیما مالنی نے کرناٹک میں تعلیمی اداروں پر پابندی کو جواز بناتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مذہبی شناخت نہیں ہونی چاہیے۔
حکمران انتہا پسند اور مسلم مخالف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ ہیما ملانی نے بھی کہا کہ تعلیمی اداروں میں یونیفارم پر پابندی ہونی چاہیے۔ جن لوگوں کو حجاب پہننا ہے وہ اسے سکول یا کالج کے باہر پہنیں۔
کرناٹک میں مسلم طلبہ کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حجاب پر پابندی کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
مسلمان طالبات نے حجاب پر پابندی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔