لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم وسیم کو سزا سے بری کردیا۔
ملتان کی عدالت نے ملزم وسیم کو راضی نامے کی بنیاد، گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر بری کیا گیا۔ملزم وسیم کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار محبوب نے دلائل پیش کیے۔یاد رہے کہ ملزم وسیم کو 27 ستمبر 2019 کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے عمر قید سنائی تھی۔
قندیل بلوچ کے والد عظیم کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہم نے اللہ کی رضا کی خاطر اپنے بیٹوں کو معاف کر دیا ہے لہٰذا عدالت بھی انہیں معاف کر دیا جائے۔
27 ستمبر 2019 کو سنائے گئے عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ملزم وسیم نے اقبال جرم کیا جس پر انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر تمام ملزمان جن میں مفتی عبدالقوی سمیت قندیل بلوچ کے بھائی عارف، کزن حق نواز، اسلم شاہین اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط شامل تھے، کو بری کیا گیا۔