دوشنبے میں پاک تاجک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ اس بزنس فورم کا مقصد دونوں ممالک کے تاجروں کے مابین روابط قائم کرنا ہے۔ پاکستان کی تاجر برادری تاجکستان کی بزنس کمیونٹی کو دورہ پاکستان کی دعوت دے گی مدعو کرے گی اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ اس ضمن میں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ تجارتی سرگرمیوں کا فائدہ دونوں ممالک کویکساں طورپر ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے، توانائی کے منصوبے کاسا1000کی جلد تکمیل چاہتے ہیں تاکہ سستی اورماحول دوست ہائیڈر و پاور انرجی پیدا کی جا سکے، پن بجلی سے متعلق تاجکستان کی تکنیکی صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے 20ویں اجلاس میں شرکت کیلئے 2 روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچے ہیں جہاں دوشنبے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسول زادہ نے عمران خان کا ریڈ کارپٹ پراستقبال کیا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI arrives in Tajikistan.
The Prime Minister was received by Tajik Prime Minister Kokhir Rasulzoda and was accorded a red carpet welcome at Dushanbe International Airport, Tajikistan.#PMIKvisitsTajikistan#PMIKatSCOSummit pic.twitter.com/rNVBzOFRRR
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) September 16, 2021
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
تاجکستان آمد پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ہمراہ تاجکستان کے دورے پر خوشی ہے، یہ ان کا وسطی ایشیا کا تیسرا دورہ ہے جو خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے روابط کو مزید فروغ دے گا۔
Pleased to be in #Tajikistan with PM @ImranKhanPTI for his third visit to Central Asia, underlining Pakistan’s enhanced engagement with the region. #PMIKAtSCOSummit pic.twitter.com/sD88dfx9ek
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) September 16, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیاءکوپاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت حاصل ہے، اس لحاظ سے یہ دورہ اہم سنگ میل ثابت ہو گا اور پاکستان کا وقار بلند ہو گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی وزیراعظم عمران خان کے دورہ تاجکستان کے حوالے سے اہم گفتگو@fawadchaudhry @MoIB_Official pic.twitter.com/uEUXDdNtfF
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 16, 2021
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم 2001 میں قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان، روس اور چین کے رہنماؤں نے شنگھائی میں قائم کی تھی، پاکستان 2005ء میں مبصرملک کی حیثیت سے اس میں شامل ہوا تھا اور 2010ء میں مستقل رکنیت کے لیے درخواست دی تھی اور جون 2017ء میں پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی گئی تھی۔
وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کی تصویری جھلکیاں