اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان انجری کا شکار

15  فروری‬‮  2022

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے۔
گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران اسلام آباد کے دو کھلاڑی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر انجری کا شکار ہوئے۔شاداب خان کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض فاسٹ باؤلر حسن علی نے سرانجام دیے تھے۔
میچ میں فتح کے بعد شاداب خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، اپنی انجری کے حوالے سے شاداب خان کا بتانا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، لہذا میرے لیے اور میری ٹیم کے لیے دعا کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved