عماد وسیم پر جرمانہ عائد کیوں کیا گیا، وجہ سامنے آگئی

15  فروری‬‮  2022

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم پرجرمانہ عائد کردیا گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں لاہورقلندرز اورکراچی کنگز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکراچی کنگزکے اسپنرعماد وسیم پرمیچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

عماد وسیم نے میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کرکے نامناسب ردعمل کا اظہارکیا تھا۔ عماد وسیم  پرپی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول 1کی خلاف ورزی پرمیچ فیس کا 5فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔عماد وسیم نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved