کشمیر میں جاں بحق ہونے والی بھارتی فوجی کی بیوہ کا کہنا ہے کہ کشمیری اگر الگ ہونا چاہتے ہیں تو انہیں کشمیر انہیں دے دیں۔
ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ میں بھارتی فوج پر ہونے والے حملے کے دوران ہلاک ہونے والے فوجی کی بیوہ کہہ رہی ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی وزیر یا اس کا بیٹا تو کشمیر جا کے نہیں مر رہا، میں کہتی ہوں کہ وزیروں کو کشمیر لڑنے کیلئے بھیجنا چاہیے کیونکہ فوجی مرنے کے بعد حکومت بھی ہمیں نہیں پوچھتی۔
Wife of killed Indian Army soldier in poonch requests Government of India to give freedom/independence to the people of IIOJK. pic.twitter.com/bAnNucwYUN
— Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) October 20, 2021
ہلاک ہونے والے فوجی کی بیوہ میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میڈیا والے بھی ہلاک ہونے والے فوجی کے گھر 2 دن کوریج کیلئے آتے رہتے ہیں، تیسرے دن سے آگے کوئی نہیں پوچھتا۔ ویڈیو میں واضح سنا جا سکتا ہے کہ فوجی کی بیوہ کہہ رہی ہے کہ روز ہمارے جوان مر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر حل کریں، اگر وہ الگ کشمیر مانگتے ہیں تو کشمیریوں کو دے دیں۔