پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے فیس بک کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا فیچر واٹس ایپ پر بھی متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق انتظامیہ فیس بک کا مقبول ترین فیچر کور فوٹو اب واٹس ایپ پر بھی متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔
کور فوٹو کا آپشن بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا، اس آپشن کو استعمال کرکے پروفائل فوٹو کیساتھ کور فوٹو بھی لگائی جا سکے گی۔
WhatsApp is working on cover photos!
The ability to set a cover photo is under development for WhatsApp Business accounts!https://t.co/9iw1mVxzMJ
— WABetaInfo (@WABetaInfo) February 12, 2022
کور فوٹو کا فیچر فیس بک میں کافی عرصے سے دستیاب ہے، اور صارفین کی جانب سے اسے کافی پسند بھی کیا جاتا ہے۔ تاہم اب اسے واٹس ایپ پر لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ فیچر واٹس ایپ کے بزنس اکاؤنٹس کیلئے متعارف کروایا جائے گا، اس سے صارفین کو اپنی پراڈکٹ کی نمائش میں آسانی ہو گی۔