بھارتی اداکارہ انجری کا شکار شاہد آفریدی کی نرس بننے کی خواہشمند

15  فروری‬‮  2022

بھارتی اداکارہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی انجری کے دوران بطور نرس ان کی خدمت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ڈراموں اور فلموں کی اداکارہ ماہیکا شرما نے کہا ہے شاہد آفریدی میری پہلی پسند ہیں، میں ان کا ہر میچ بڑے شوق سے دیکھتی ہوں۔ ماہیکا شرما نے کہا کہ اب شاہد  آفریدی کی انجری کا سن کے میں  بہت افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں  اس مشکل وقت میں بطور نرس ان کے ساتھ ہوتی، اور خود ان کا خیال رکھتی۔

بھارتی اداکارہ ماہیکا شرما

مزید کہا کہ شاہد آفریدی انجری کے باعث تکلیف میں ہیں، یہ مجھے بالکل اچھا نہیں لگ رہا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پی اسی ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے  شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو میسج میں بتایا تھا کہ وہ پی ایس ایل ایک اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتے تھے، لیکن انجری کے باعث ان کی کمر کا درد اب برداشت سے باہر ہو گیا ہے، اس لئے وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved