قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ کی کمنٹیٹر ثناء میر نے پی ایس ایل کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ثناء میر نے بتایا کہ وہ پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہی ہیں کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں وومن ورلڈ کپ کیلئے بلا لیا ہے۔ انہوں نے آئی سی سی پینل میں بطور کمنٹینٹر شامل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
ثناء میر نے پی ایس ایل کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ۔
What a game last night between @KarachiKingsARY and @IsbUnited !
Signing off from #PSL7 as the ICC Womens' World Cup is calling. Alhamdolillah 🙏🤗
Thank you to all the team at @thePSLt20 for making it so special. It has been a wonderful experience.
— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) February 15, 2022
یاد رہے کہ ثناء میر نے دسمبر 2005ء میں اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل سری لنکا کے خلاف کراچی میں کھیلا تھا، اور انہوں نے 25 اپریل 2020ء کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔
ثنا میر نے اپنے 15 سالہ بین الاقوامی کریئر میں 120 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جن میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 1630 رنز بنائے اور اپنی آف سپن بولنگ سے 151 وکٹیں بھی حاصل کیں۔علاوہ ازیں 106 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 802 رنز بنائے اور 89 وکٹیں حاصل کیں۔