بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

16  فروری‬‮  2022

بالی ووڈ کے نامور گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری گزشتہ ایک ماہ سے صحت کے مختلف مسائل کی وجہ سے اسپتال میں زیرعلاج تھے، تاہم انہیں پیر کے روز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

لیکن منگل والے دن بپی لہری کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی اور انہیں دوبارہ اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور گزشتہ رات انہوں نے ممبئی کے اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔

بپی لہری کو بالی وڈ کا راک اسٹار کہا جاتا تھا اور انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی نامور گانے فراہم کیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved