پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24رنز سے شکست دے دی۔
بین کٹنگ نے سہیل تنویر کے ایک اوور میں 4 چھکے لگائے اور پہلے نازیبا اشارہ کیا، پھر جملے کسے جس کے بعد دونوں کے درمیان بحث ہوئی۔تاہم فیلڈ پرموجود امپائر نے آکر معاملہ رفع دفع کرایا ۔
واضح رہے کہ 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں161 رنز بناسکی، وِل اسمیڈ 99 رنز بناکر نمایاں رہے۔
The over @Cuttsy31 was looking for 👀 #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvQG pic.twitter.com/YZWw1rorOn
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2022
پی ایس ایل میں ٹاپ 4 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی تاہم اس کامیابی کے بعد پشاور زلمی کی ٹیم 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی ہے جبکہ اس کے ابھی 2 میچ باقی ہیں۔