پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 49 افراد انتقال کر گئے اور 2465 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 553 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2465 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 49 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.97 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1534 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 16 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 49,553
Positive Cases: 2465
Positivity %: 4.97%
Deaths :49
Patients on Critical Care: 1534— NCOC (@OfficialNcoc) February 16, 2022