آسٹریلوی فاسٹ بولر مائیکل نیسردورہ پاکستان سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

16  فروری‬‮  2022

آسٹریلوی فاسٹ بولر مائیکل نیسر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل نیسر برسبین میں نیوساؤتھ ویلز کے خلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔مائیکل نیسر پاکستان کا دورہ کرنے والی اٹھارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں، مائیکل نیسر سے قبل اسٹیو اسمتھ اتوار کو کنکشن کا شکار ہوئے تھے، ان کی بھی ٹیم میں شمولیت خدشات کا شکار ہے۔

مائیکل نیسر کے دورۂ پاکستان سے باہر ہونے کا کرکٹ آسٹریلیا باضابطہ اعلان کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ پاکستان کے لیے مائیکل نیسر کی جگہ فاسٹ بولر مارک اسٹیکٹی کی آسٹریلوی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

مائیکل نیسر پاکستان کا دورہ کرنے والی اٹھارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں، مائیکل نیسر سے قبل اسٹیو اسمتھ اتوار کو کنکشن کا شکار ہوئے تھے، ان کی بھی ٹیم میں شمولیت خدشات کا شکار ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved