پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کے دوران عثمان قادر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا۔
عثمان قادر نے پشاور زلمی کی جانب سے میچ میں 3 اہم وکٹ لی اور ہدف کے تعاقب میں گامزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پیش قدمی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر عمر اکمل پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے تو ان کا سامنا اپنے برادر نسبتی عثمان قادر سے ہوا، عثمان نے تیسری گیند کھیلنے والے عمر اکمل کو محض ایک رن پر آؤٹ کرلیا۔سب کھلاڑی یہ جاننے کے لئے بے تاب تھے کہ اس پرچی پر کیا لکھا ہے، عثمان قادر نے شعیب ملک کے اشارے پر پرچی کو واپس اپنی جیب میں رکھ لیا.
سب کھلاڑی یہی سمجھ رہے تھے کہ اس پرچی پر عمر اکمل کے لئے کوئی جملہ لکھا گیا ہے۔عثمان قادر نے میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان قادر نے بتایا کہ پرچے پر لکھا تھا کہ،’اللہ سب سے بڑا تدبیروالا ہے‘۔
عثمان قادر نے وہی پرچہ دوبارہ نکال کر دکھاتے ہوئے کہا کہ کیمرے نے ٹھیک سے پرچی کو فوکس نہیں کیا اس لئے لوگ اس پر لکھے ہوئے جملے کے بارے میں شش وپنچ میں مبتلا تھے۔میچ کے اختتام پر عثمان خواجہ سے جب وقار یونس نے عمر اکمل کی وکٹ کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہوں گا، بس یہ ہی کہوں گا کہ اللہ سب سے بڑا تدبیر کرنے والا ہے۔