اپنے برادر نسبتی عمر اکمل کی وکٹ لینے پر عثمان قادر نے جیب سے پرچی نکال کرکیوں دیکھائی؟

16  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کے دوران عثمان قادر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا۔

عثمان قادر نے پشاور زلمی کی جانب سے میچ میں 3 اہم وکٹ لی اور ہدف کے تعاقب میں گامزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پیش قدمی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر عمر اکمل پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے تو ان کا سامنا اپنے برادر نسبتی عثمان قادر سے ہوا، عثمان نے  تیسری گیند کھیلنے والے عمر اکمل کو محض ایک رن پر آؤٹ کرلیا۔سب کھلاڑی یہ جاننے کے لئے بے تاب تھے کہ اس پرچی پر کیا لکھا ہے، عثمان قادر نے شعیب ملک کے اشارے پر پرچی کو واپس اپنی جیب میں رکھ لیا.

سب کھلاڑی یہی سمجھ رہے تھے کہ اس پرچی پر عمر اکمل کے لئے کوئی جملہ لکھا گیا ہے۔عثمان قادر نے میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان قادر نے بتایا کہ پرچے پر لکھا تھا کہ،’اللہ سب سے بڑا تدبیروالا ہے‘۔

عثمان قادر نے وہی پرچہ دوبارہ نکال کر دکھاتے ہوئے کہا کہ کیمرے نے ٹھیک سے پرچی کو فوکس نہیں کیا اس لئے لوگ اس پر لکھے ہوئے جملے کے بارے میں شش وپنچ میں مبتلا تھے۔میچ کے اختتام پر عثمان خواجہ سے جب وقار یونس نے عمر اکمل کی وکٹ کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ  اس حوالے سے میں زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہوں گا، بس یہ ہی کہوں گا کہ اللہ سب سے بڑا تدبیر کرنے والا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved