عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو پر جنسی زیادتی کا الزام

16  فروری‬‮  2022

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو پر ایک خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیتھرین میورگا نامی خاتون نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے فارورڈر پر الزام عائد کیا ہے کہ رونالڈو نے لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق لاس ویگاس پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اور پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے ہمارے پاس عالمی ایوارڈ یافتہ فٹبالر کو گرفتار کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں تاہم ایک اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے پولیس کو رونالڈو کی گرفتاری سے روک دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved