یورپی ممالک کیلئے پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس برقرار رہے گا، گورنر پنجاب کی وزیراعظم کو یقین دہانی

22  اکتوبر‬‮  2021

آج وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیراعظم کو بتایا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچے جہاں  انہوں نےگورنر پنجاب چوہدری سرور کے ساتھ ملاقات کی۔ چوہدری سرور نے اپنے دورہ یورپ کی تفصیل کے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔  گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے یورپی یونین کے متعدد اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدور سمیت یورپی یونین کے 30اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں، اس کے علاوہ اٹلی، برسلز اور ہنگری میں بھی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی گئی ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کے کردار کی یورپ میں تعریف کی جا رہی ہے اور یورپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کے بھی معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین نے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، اور انشاءاللہ اس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔

وزیراعظم نے جی ایس پی پلس سٹیٹس برقرار رکھنے کیلئے گورنر پنجاب کی کوششوں کو سراہا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved