آئی ایم ایف کے کنٹری نمائندے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ چھٹے جائزہ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کی تکمیل کے لیے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
آئی ایم ایف کےایک عہدیدار نے نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ مذاکرات میں بہت اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔ ۔ شوکت ترین نیویارک سے بین الاقوامی پرواز پکڑنے کے لیے واشنگٹن سے بذریعہ ٹرین روانہ ہوگئےہیں۔وہ ممکنہ طور پر وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب میں ان کے ہمراہ ہوں گے جو رواں ہفتے کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔واشنگٹن کے دو دوروں کے دوران شوکت ترین نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا اور دیگر حکام سے دو بار ملاقاتیں کیں اور دونوں ملاقاتوں کے دونوں فریقین نے اُمید ظاہر کی کہ مذاکرات کا جلد مثبت نتیجہ نکلے گا۔
خیال رہے کہ مشیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے امریکا میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیے تھے اور اس حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جلد آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔