بپی لہری کے پاس کُل کتنا سونا اور چاندی تھی،جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

17  فروری‬‮  2022

بھارت کے معروف موسیقار وگلوکار  بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بالی وڈ موسیقار و گلوکار بپی لہری اپنے منفرد گانوں اور سونے کے زیورات کی وجہ سے ایک خاص پہچان رکھتے تھے۔ڈسکو ڈانسر گلوکار بپی دا نے 2014 کا لوک سبھا الیکشن بھی لڑا تھا، نامزدگی کے دوران گلوکار نے اپنے پاس موجود اثاثوں بشمول سونے اور چاندی کی تفصیلات بتائی تھیں۔اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس کل 752 گرام سونا اور 4.62 کلو چاندی ہے  جب کہ انہوں نے یہ تفصیل 6 سال پہلے دی تھی تو ممکنہ طور پر اب تک ان کے زیوارت کی تعداد  بڑھ چکی  ہوگی۔

بپی لہری کے پاس 754 گرام سونا اور 4.62 کلو چاندی تھی۔ اس وقت پاکستان میں فی گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 776 روپے ہے تو اس طرح بپی دا کے پاس تقریباً سوا 81 لاکھ روپے کا سونا اور تقریباً پونے 6 لاکھ روپے کی چاندی موجود تھی۔ کل اثاثوں کی بات کریں تو بپی لہری 47 کروڑ روپے پاکستانی کی جائیداد کے مالک تھے۔

بپی دا کی طرح ان کی بیوی چترانی لہری کو بھی سونے اور ہیروں کا شوق ہے۔ 2014 میں اس نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس بپی دا سے بھی زیادہ یعنی 967 گرام سونا، 8.9 کلو چاندی اور ہیرے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved