پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا باؤلر کون ہے؟

17  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض پی ایس ایل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔

پی ایس ایل کے ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ میں وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازدانش عزیزکو آؤٹ  کر کے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔

اسپن باؤلنگ کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان 58 میچز میں 62 وکٹیں لیکر سب سے آگے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved