بعض اقسام کے نینو ذرات کئی امراض کے علاج میں بہت مؤثر دیکھے گئے ہیں لیکن اب مکئی کے نینوذرات سے کینسر کے علاج کے متاثر کن نتائج سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ کئی برس سے بہت ارزاں ہونے کی بنا پر پودوں سے اخذ کردہ نینوذرات پر تحقیق ہورہی ہے جنہیں پلانٹ نینوپارٹیکلز یا ’این پی‘ کہا جاتا ہے پھر ان میں فطری طور پر امراض کے خلاف سرگرم اجزا بھی موجود ہو سکتے ہیں۔
ٹوکیو یونیورسٹی آف سائنس کی ایک ٹیم نے مکئی کے دانوں کو کئی مراحل سے گزارا اور 80 نینومیٹر کے نینوذرات سے بڑی آنت کے سرطان کے علاج کی امید ظاہر کی ہے۔
گزشتہ کئی برسوں سے مختلف پودوں کے نینو زرات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، جنہیں پلانٹ نینوپارٹیکلز یا ’این پی‘ کہا جاتا ہے۔اِن نینو زرات میں پولی فینولز نامی اینٹی آکسیڈنٹس اور مائیکرو آر این اے کی بہتات ہوتی ہے جوکہ بدن میں مخصوص اعضا تک دوا لے جانے کا کام کرسکتے ہیں۔
تاہم اسی بنیاد پر ٹوکیو یونیورسٹی آف سائنس (ٹی یو ایس) نے مکئی کو بطور خام مال استعمال کرتے ہوئے ضدِ سرطان بایونینو پارٹیکلز بنائے ہیں، مکئی کے نینو زرات پر کی گئی اس نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مکئی کے نینو ذرات سے کینسر کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔