خلائی سفر کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع، سفر انسانوں میں خون کی کمی پیدا کرسکتا ہے

18  فروری‬‮  2022

رچرڈ برینسن کی خلائی سیاحت کی کمپنی ورجن گلیکٹک آج سے دوبارہ خلائی سفر کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کرنے جا رہا ہے۔

ورجن گلیکٹک فی سیٹ 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کے حساب سے فروخت کرے گا، جس میں اسپیس میں جانے کے لیے جگہ پکی کرنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز ڈپازٹ کرانے ہوں گے۔ یہ فروخت پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگی۔کمپنی کا اس سال کے اختتام پر امریکی ریاست نیو میکسیکو پر قائم اسپیس پورٹ سے پہلی بار ادائیگی کرنے والے گاہکوں کو خلاء میں بھیجنے کا منصوبہ ہے۔

فی الحال 700 مستقبل کے خلاء باز زمین سے 50 میل اوپر جانے کے لیے ویٹنگ لسٹ پر ہیں۔ ان میں سے کچھ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے انتظار کر رہے ہیں۔کمپنی کے سی ای او مائیکل کولگلیزیئر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اس سال کے آخر میں کمرشل سروس کی شروعات پر 1000 گاہکوں کو خلاء میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریسرچ کے مطابق جیسے ہی لوگ خلا میں پہنچتے ہیں تو خون کے خلیات تباہ ہونے کا عمل ان کے بننے سے زیادہ تیز ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں 14 خلابازوں کو شامل کیا گیا جو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے زمین پر واپس آئے تھے، مگر واپسی کے ایک سال بعد بھی ان میں خون کی کمی دیکھی گئی.ماہرین کے مطابق انسانی جسم ہر سیکنڈ میں 20 لاکھ خون کے سرخ خلیات کو تباہ اور ان کی نقل بناتا ہے مگر خلا میں 30 لاکھ خلیات فی سیکنڈ ختم ہوتے ہیں، حتی کہ ورزش اور غذا سے خلائی سفر کے اس اثر کی روک تھام ممکن نہیں ہے۔

تحقیق میں مسائل کا حل نہیں بتایا گیا، صرف آگاہی دی گئی ہے کہ ڈاکٹروں کو خون کی کمی سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved