پی ایس ایل فائنل میں کونسی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ، علی ترین پیشگوئی

18  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 7 کے 24 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دیدی۔

علی ترین نے فائنل کھیلنے والی فیورٹ ٹیمز سے متعلق کہا کہ میں نے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا لیکن اب لگتا ہے فائنل شاید میری فیورٹ ٹیموں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز اس ٹورنامنٹ میں بہت خوش قسمت رہی ہے کیونکہ اس ٹیم کا بیلنس کپتان اور مجموعی کارکردگی بہترین ہے، یہ پہلی ٹیم ہوگی جو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

علی ترین نے ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ جو کپتان رضوان کہتا ہے اس کی بات سنو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کو ہر شعبے میں ویلیو ایڈڈ کیا ہے، ایسی لیگ سے ملک کے وقار، کرکٹ اور معیشت کو فائدہ ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved