پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 246 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی شاندار فارم کا تسلسل جاری رکھا اور ایک مرتبہ پھر نصف سنچری جڑ دی۔ انہوں نے ناقابل شکست 83 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ شان مسعود نے 57 جب کہ رائلی روسوو نے 71 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے عرفان، نسیم اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔