ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیلئے اسرائیلی فضائیہ کی جنگی مشقیں

22  اکتوبر‬‮  2021

اسرائیلی ائیر فورس نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیلئے فضائی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

اسرئیلی جریدے ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق الگ نوعیت کی حامل ایسی مشقیں 2 سال کے بعد کی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ ان مشقوں کے ذریعے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مختلف طریقوں سے پریکٹس کرے گی۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران پر حملے کیلئے بجٹ کی منظوری کے علاوہ ان مشقوں کی فنڈنگ کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ ایران کے مذاکرات کی طرف واپس نہ آنے کی صورت میں تہران کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں اور دونوں ممالک جانتے ہیں کہ یہ ناگزیر ہو گا کیونکہ ایران مذاکراتی عمل میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر خزانہ ایوگڈور لیبرمین نے یہ کہا تھا کہ ایران پر حملے کیلئے صرف وقت کا تعین کرنا باقی ہے۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل اسرائیل نے ایران پر حملے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved