شاہین شاہ آفریدی نے بہترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو انجری کا شکار حسن علی کا متبادل کھلاڑی کھلانے کی اجازت دے دی۔
اسلام آبادیونائیٹد اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس سیون کا 27 واں میچ کھیلا جا رہا ہے، جس میں پہلے سے ہی مشکلات کا شکار اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹاس کے بعد ایک اس وقت ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب اسلام آباد یو نا ئیٹڈ کے فا سٹ بولر حسن علی انجری کا شکار ہو گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے لاہورقلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے درخواست کی گئی کے وہ ( آ ئی سی سی) قوانین کی مطابق انہیں متبادل کھلاڑی کھلانے کی اجازت دیں۔
جس پر شاہین شا ہ آفریدی نے بہترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں متبادل کھلا ڑی میدان میں اتارنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹوئٹر ہینڈل سے اس عمل پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا گیا۔
Hassan Ali developed an injury after the toss and we had no choice but to replace him with another player.
We are deeply thankful to @iShaheenAfridi and the @lahoreqalandars for their #SpiritOfCricket and allowing us to play Marchant de Lange instead.#UnitedWeWin #HBLPSL7
— Islamabad United (@IsbUnited) February 19, 2022
یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جن کی جگہ نائب کپتان آصف علی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ جب کی پہلے ہی سلامی بلے باز الیکس ہیلز اور پال سٹرلنگ ٹیم چھوڑ کر جا چکے ہیں۔افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گر باز بھی اس میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں نمائندگی کیلئے بنگلہ دیش روانہ ہو جائیں گے۔