پاکستان کے مایہ ناز گلوکار راحت فتح علی خان کا دبئی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان اپنے کنسرٹ کیلئے دبئی میں موجود ہیں، جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنےبیان میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث وہ حالیہ کنسرٹ ملتوی کر رہے ہیں، اور ٹیسٹ منفی آنے تک وہ قرنطینہ میں رہیں گے۔ انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ملتوی کیا جانے والا کنسرٹ 12 مارچ 2022ء کو شیڈول کیا گیا ہے۔
We sadly announce the rescheduling of the Mystical Sufi Night as Rahat Fateh Ali Khan has tested Covid+. The event has now been rescheduled for Saturday, 12th March 2022
We greatly regret the inconvenience caused! pic.twitter.com/OLRFnP0nrn— Rahat Fateh Ali Khan (@RFAKWorld) February 19, 2022
ذرائع کے مطابق دبئی روانگی کے وقت راحت فتح علی خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، تاہم دبئی پہنچنے کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر کی شوبز سمیت دیگر شعبوں کی معروف شخصیات بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکی ہیں۔