آسٹریلوی کرکٹر کے پی سی بی پر الزامات پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جیمز فالکنر نے ہماری مہمان نوازی اور بہترین انتظامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے پی سی بی پر بے بنیاد الزامات لگائے۔
انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے دوران ہم سب کے ساتھ انتہائی احترام کا معاملہ روا رکھا گیا اور کسی کی بھی ادائی نہیں گی روکی گئی۔ شاہد آفریدی کا جیمز فالکنر کے توہین آمیز رویے پر کہنا تھا کہ کسی کو بھی پاکستان، پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل کے برانڈ کو داغ دار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
Disappointed with @JamesFaulkner44 comments who reciprocated Pakistan’s hospitality&arrangements by levelling baseless allegations.We al have been treated with respect &never ever our payments have been delayed. No one should be allowed to taint 🇵🇰, 🇵🇰cricket & the #HBLPSL brand.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 19, 2022
یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر نے معاہدے کے مطابق اپنے ایک آف شور برطانوی بینک اکاؤنٹ میں 70 فیصد رقم ٹرانسفر کروائی، اور بعد ازاں اپنے آسٹریلوی آن شور بینک اکاؤنٹ میں بھی وہی رقم ٹرانسفر کرانے کا مطالبہ کیا، عدم ادائیگی کی صورت میں جیمز فالکنر پی سی بی کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپناتے ہوئے پی ایس ایل کیساتھ کیا گیا معاہدہ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ روانگی کے وقت انہوں نے ہوٹل کی املاک کو نقصان پہنچایا اور امیگریشن حکام کیساتھ بھی نشے کی حالت میں گالم گلوچ کی۔ سوشل میڈیا پر جیمز فالکنر کے غیر پیشہ وارانہ رویے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے جیمز فالکنر کے پی ایس ایل کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔