پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ورچوئل سیشن می کہا ہے کہ آپ نے بالکل گھبرانا نہیں ہے، بھارت کے خلاف میچ میں جان لڑانی ہے اور نمبر ون بن کے آنا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو جارحانہ انداز میں کھیلنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ جنوبی افریقہ سے ہار کو کسی صورت اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دینا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں بھرپور جان لڑائیں کیونکہ پوری قوم کی نظریں آپ پر ہیں۔دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان بہترین ٹیم ہے اور آپ کو نمبر ون ٹیم بننا ہے، میری مکمل حمایت آپ کے ساتھ ہے
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ 24 اکتوبر 2021ءکو کھیلا جائے گا۔ روائتی حریف ہونے کی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ مقابلوں کو ہمیشہ سے ہی ہائی وولٹیج میچز کا درجہ حاصل ہوتا ہے۔