چین کا رواں سال کے اختتام تک اپنا خلائی اسٹیشن مکمل کرنے کا منصوبہ

20  فروری‬‮  2022

چین کا رواں سال کے اختتام تک اپنا اسپیس اسٹیشن ٹیانگونگ مکمل کرنے کا ارادہ ہے اور وہ دو طویل مارچ 5بی راکٹوں پر اسپیس اٹیشن کے دو موڈیولز وینٹین اور مینگٹین بھیجے گا۔

یہ لانچز چین کے ان 60 لانچز میں سے ہوں گی جو اس سال خلاء میں کی جائیں گی۔ ان 60 لانچز کے بعد چین اپنی گزشتہ برس کی 55 لانچز کا ریکارڈ توڑے گا۔چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن آئندہ مہینوں میں دو ٹیانگونگ موڈیولز خلاء میں بھیجے گا، البتہ کوئی مخصوص تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ موڈیولز ٹیانہے کے مرکزی موڈیول کے ساتھ ڈاک کیے جائیں گے جس کو گزشتہ برس اپریل میں لانچ کیا گیا تھا اور اسٹیشن پر نصب ایک بڑا روبوٹک بازو ان کو مقررہ جگہوں پر لگائے گا۔

چینی اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے تصدیق کی کہ وینٹین کو سال کے وسط میں پہلے لانچ کیا جائے گا جبکہ مینگٹین کو سال کے آخر میں لانچ کیا جائے گا۔ٹیانگوگ اسٹیشن جانے والے دونوں موڈیولز میں فی موڈیول وزن 2 لاکھ کلو گرام سے زیادہ ہے اور ان کو سائنس لیبارٹریوں کے طور پر بنایا گیا ہے، بالکل بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن کی طرح۔

وینٹین موڈیول میں ایئر لاک سہولیات شامل ہیں جو اسپیس واک کو آسان بنائیں گی۔ اس میں ایک اور روبوٹک بازو بھی جو وہاں ٹیانہے میں پہلے سے موجود ربوٹک بازو کے ساتھ شامل ہوجائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved