کورونا وبا میں بتدریج کمی ، مثبت کیسز کی شرح گھٹ کر 4 فیصد سے کم ہو گئی

20  فروری‬‮  2022

کورونا وبا میں بتدریج کمی کے باعث مثبت کیسز کی شرح گھٹ کر 4 فیصد سے کم ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 976 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 98 ہزار 676 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 983 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں 4 لاکھ 98 ہزار 322، سندھ میں 5 لاکھ 62 ہزار 597، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 13 ہزار 762، بلوچستان میں 63 ہزار 314، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 320، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 702 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 535 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved