بل گیٹس نے کورونا کے بعد ایک اور ہلاکت خیز بیماری کی پیشگوئی کر دی

20  فروری‬‮  2022

دنیا بھر سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں بل گیٹس نے کہا کہ کورونا کے بعد دنیا کو ایک اور ہلاکت خیز وبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کی زیادہ تر آبادی نے کورونا کے خلاف قوت مدافعت حاصل کر لی ہے، اسی لئے کورونا کا نیا ویریئنٹ اومیکرون بھی دم توڑ رہا ہے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اومیکرون کے باعث اموات کی تعداد اسی لئے کم رہی کیونکہ دنیا بھر کی آبادی کے بڑے حصے نے ویکسی نیشن کے باعث کورونا کے خلاف قوت مدافعت حاصل کر لی ہے۔

مائیکرو سوفٹ کے بانی نے انٹرویو میں خبردار کیا کہ کورونا کے بعد دنیا کو اس کے بھی زیادہ ہلاکت خیز بیماری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کیلئے حاصل کی گئی حالیہ قوت مدافعت کافی نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ ادارے ابھی سے اس کے متعلق تحقیق شروع کر دیں تو اس وبا کا مقابلہ کرنے میں آسانی ہو گی۔

بل گیٹس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کورونا وبا کے باعث شدید بیماری کے خطرات جو بنیادی طور پر بڑھاپے، موٹاپے  اورذیابیطس سمیت دیگر بیماریوں کے شکار افراد کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں اب اس کے امکانات ڈرامائی طور پر کم ہوتے جا رہے ہیں، یعنی اب بیماری کا خطرہ تمام عمر کے افراد کیلئے یکساں نوعیت کا حامل ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved