امریکہ نے فائزر ویکسین کی مزید 47 لاکھ خوراکیں پاکستان کو عطیہ کر دی ہیں، جنہیں پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔
اس سے قبل 10 فروی کو پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آئندہ ہفتے فائزر ویکسین کی 47 لاکھ ڈوزز پاکستان کو فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کی 47 لاکھ خوراکوں کی کھیپ پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک پاکستان کو عطیہ کی گئی فائزر ویکسین کی خوراکوں کی تعداد 5 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکہ اب تک دنیا بھر میں کورونا کے خاتمے کیلئے فائزر ویکسین کی 45کروڑ 30 لاکھ خوراکیں عطیہ کرچکا ہے۔
#50MPlusDoses The U.S. donated another 4.7 million Pfizer vaccine doses to Pakistan this week & hit a major milestone in our vaccine diplomacy efforts! This donation brings the total number of COVID-19 vaccines donated to Pakistan to more than 52 million. https://t.co/Fdp5HhVDWh pic.twitter.com/2aawcya65b
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) February 10, 2022