کیا آپ انار کے ان حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟

21  فروری‬‮  2022

انار دنیا میں دستیاب صحت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند پھلوں میں سے ایک ہے جسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔

انار ذائقے میں جتنا لذیذ ہوتا ہے اتنا ہی صحت کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق انار کے استعمال سے  انسانی جسم کو کئی فائدے  ہوتے ہیں جبکہ اس  کو کھانے سے مختلف بیماریوں سے بھی دور رہا جاسکتا ہے ۔

تحقیق کے مطابق انار ایک مکمل غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں فائبر، پروٹین، وٹامن سی اور پوٹاشیم  موجود ہوتا ہے۔اس  کے علاوہ انار قلت خون دور کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔

انار نہ صرف خوبصورتی میں چار چاند لگاتا ہے بلکہ جوڑوں کے درد سے بھی نجات دلاتا ہے، اس کے علاوہ خواتین کو  بریسٹ کینسر جیسی بیماری سے بھی بچاتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ انار کا جوس پیتے ہیں تو آپ دل کی بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ انار کے استعمال سے آپ بلڈ پریشر بھی کنٹرول کر سکتے ہیں اور یہ انسان کی یادداشت کو بہتر بنانے کیلئے بھی کافی مفید ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved