پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ،اموات کا سلسلہ جاری ہے

21  فروری‬‮  2022

ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید اکتیس افراد دم توڑ گئے، ایک ہزار تین سو ساٹھ نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 597  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1360 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 31 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved