پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید13افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار53ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید961کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 2 ہزار 641 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں38 ہزار 139کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد پر پہنچ گئی۔
Statistics 22 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 38,139
Positive Cases: 961
Positivity %: 2.51%
Deaths :13
Patients on Critical Care: 1261— NCOC (@OfficialNcoc) February 21, 2022