کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کردیا، آسٹریلوی کھلاڑی 27 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے 16 رکنی وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایرون فنچ اسکواڈ کی قیادت کریں گے جب کہ شین ایبٹ، آشٹن اگر، جیسن بحرنڈارف، الیکس کیری، نیتھن ایلس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین، مچل مارش، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ڈیوڈ وارنر ،گلین میکسویل، مچل اسٹارک ،پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ وائٹ بال اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
چیئرمین نیشنل سلیکشن پینل جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کے ٹور کے لیے باصلاحیت اور ورسٹائل اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اگلے ورلڈ کپ کے لیے ون ڈے تشکیل دینے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
National Selection Panel chair George Bailey has just chatted the media through the Australian men’s white-ball squad for the tour of Pakistan. Updates to follow ⤵️https://t.co/87oRaDdR41
— Cricket Australia (@CricketAus) February 22, 2022
واضح رہے کہ تین میچز پر مشتمل ایک روزہ میچز کی سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جس میں 29 ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو دونوں ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔5 اپریل کو واحد ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا، آسٹریلیا نے پاکستان میں تین ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔