ٹیکسی ڈرائیور,احمد ربانی 17 سال بعد گوانتاناموبے سے رہا

23  اکتوبر‬‮  2021

19 سال قبل کراچی سے غلط فہمی کی بنیاد پر گرفتار ہونے والے احمد ربانی کو گوانتاناموبے میں 17 سال جیل کاٹنے کے بعد بالآخر رہائی کا پروانہ مل گیا۔

برطانوی این جی او کے مطابق غلط فہمی کی بنا پر 17 سال بدنام زمانہ امریکی جیل میں گزارنے والے احمد ربانی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں،امریکا کی چھ سیکیورٹی ایجنسیوں نے مشترکہ فیصلے میں احمد ربانی کو رہائی کا فیصلہ دیاہے، برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کے ادارے ’ری پریو نے احمد ربانی کیلئے قانونی جنگ لڑی ہے۔

برطانوی انسانی حقوق کے ادارے ’ری پریو، نے بتایا کہ احمد ربانی کو غلط فہمی کی بنا پر پاکستان سے افغانستان منتقل کیا گیاتھا، ،ری پریو، کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ احمد ربانی کو جب کراچی سے گرفتار کیا گیا تو اس کے ٹھیک 2 دن بعد ہی انہیں اس بات کی تصدیق ہوگئی تھی کہ انہوں نے غلط شخص کو گرفتار کیا ہے یہ وہ مطلوب دہشت گرد حسن گل نہیں ۔حسن گل نامی شخص جس کے شک میں احمد ربانی کو گرفتار کیا تھا وہ بھی گرفتار ہوکر بگرام جیل میں احمد ربانی کے ساتھ ہی قیدی رہا لیکن 3 سال بعد رہا بھی ہوگیا تھا۔

افغانستان میں بھی امریکی حکام نے نامکمل تفتیش کے باوجود احمد ربانی کو گوانتاناموبے بھیج دیا جہاں 17 سال بغیر کوئی کیس چلائے انھیں قید رکھا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved