سری نگر میں انڈیا نےمزید فوج تعینات کردی

23  اکتوبر‬‮  2021

سری نگر میں مختلف مقامات پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جو لوگوں کو روک کر تلاشی لینے کے ساتھ شہریوں کی موٹر سائیکلوں کو بھی قبضے میں رہے ہیں۔

دارالحکومت کے مرکزی علاقے لال چوک میں خواتین نیم فوجی دستوں کو خواتین اور ان کے بیگز کی تلاشی لیتے دیکھا گیا، جبکہ بہت سے شہریوں نے سوشل میڈیا پر خواتین اہلکاروں کی تلاشی لیتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی جس سے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا خصوصاً ان طلبہ کو جو آن لائن پڑھائی کر رہے ہیں۔کشمیر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’کچھ بائیکس پکڑنا اور کچھ ٹاورز کا انٹرنیٹ بند کردینے کا تعلق تشدد اور عسکریت پسندی کو روکنے سے ہے، اور اس کا آئی جی پی پولیس کے دورے سے کوئی تعلق نہیں۔

ایسا حالات کشیدہ ہونے کے بعد ہوا ہے،رواں ماہ کے دوران اب تک عام شہریوں، عسکریت پسندوں اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں سمیت 30 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved