انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 55 پر آل آؤٹ کردیا

23  اکتوبر‬‮  2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 55 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

واضح رہے کہ یہ ویسٹ انڈیز ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے کم اسکور جبکہ مجموعی طور پر دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کے بولرز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے خطرناک دکھائی دینے والی ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے جہاں کرس گیل 13 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

دفاعی چیمپئن ٹیم 15 اوورز میں صرف 55 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4، معین علی نے 2، ٹیمل ملز نے 2، کرس جورڈن اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ لی۔

خیال رہے کہ گروپ 1 کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved